کابل : روس اور یوکرائن کی جنگ پر افغانستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ امارات اسلامی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے ۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات اسلامی روس اور یوکرائن سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ تمام فریقین ان بیانات سے گریز کریں جو تشدد کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔
Statement concerning crisis in #Ukraine pic.twitter.com/Ck17sMrAWy
— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) February 25, 2022
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امارات اسلامی اپنی غیرجانبدار رہنے کی پالیسی کے تحت اس تنازع کے پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
اس سے قبل افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹویٹ میں روس اور یوکرائن سے کہا گیا تھا کہ وہ اس تنازع کے دوران یوکرائن میں موجود افغان طلبا اور پناہ گزینوں کی حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
تبصرے بند ہیں.