اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 169 رنز کا ہدف 

4

 

لاہور : پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلی مینیٹر میں لاہور قلندرز نے فتح کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے ۔

 

قلندرز کی طرف سے سب سے زیادہ رنز 52 عبداللہ شفیق نے بنائے ۔ کامران غلام نے 30 ,ڈیوڈ ویسے اور محمد حفیظ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لائم ڈاؤسن اور محمد وسیم نے 2 ،2 ، شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

تبصرے بند ہیں.