روس، یوکرین جنگ: باپ، بیٹی کی وائرل ویڈیو نے ہر شخص کو جذباتی کر دیا

54

 

 

کیف: یوکرین پر گزشتہ روز روس کے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی چند پوسٹس نے ہر شخص کو جذباتی کر دیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق جب گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن کے اعلان کے بعد صبح  دس بجے کے قریب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو یوکرین کے کچھ فوجیوں کی اپنے اہلخانہ کو الوداع کہنے کی چند جذباتی پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باپ اپنی معصوم بیٹی کو جنگ زدہ علاقے سے محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے الوداع کہہ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  باپ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہا اور اپنی کمسن بیٹی کو گلے لگا کر روتے ہوئے الوداع کہہ رہا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.