پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

5

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے ایلی مینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بینی ہوویل، کامران اکمل، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، حیدر علی، خالدعثمان، سلمان ارشاد، یاسر خان اور علی ماجد شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، ویل جیک، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، لیام ڈاﺅسن، حسن علی، اطہر محمود، زاہد محمود اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فتح حاصل کرنے والی ٹیم کا دوسرے ایلی مینیٹر میں لاہور قلندرز کیساتھ سامنا ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.