پاکستان اور سعودی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ  مشق  الصمصام جاری

10

 

راولپنڈی: پاکستان اور سعودی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ  مشق  الصمصام جاری ہیں، دو ہفتے کی مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی ، محاصرے اور تلاشی اور گھریلو ساختہ بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے طریقوں کی مشق کی جائے  گی ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی مسلح افواج کے درمیان  مشترکہ مشق الصمصام VIII-22 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں جاری ہے۔

 

دو ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشق سعودی افواج اور پاکستانی فوج کے درمیان جاری دو طرفہ فوجی مشقوں کا  حصہ ہے ،الصمصام” مشقیں 2004 سے دو سالہ بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔

 

مشترکہ مشق   کے دوران  انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں،  محاصرے اور تلاشی، جنگی گشت اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز  کی جائے گی ،مشق حصہ لینے والے فوجیوں کو اپنے متعلقہ آپریشنل طریقوں اور طریقہ کار کو مزید نکھارنے  اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا .

تبصرے بند ہیں.