پی ایس ایل7: ایلمنیٹر ون میں آج یونائیٹڈ اور زلمی آمنے سامنے

9

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا، آج  ایلمنیٹر ون میں اسلام آباد  یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پلے آف مرحلے کے ایلمینٹر ون مقابلے میں آج  اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، میچ آج شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔

 

آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم لاہور قلندرز سے  ایلمنیٹر ٹو میں پنجہ آزمائی کرے گی اور  ایلمنیٹر ٹو میں جیت حاصل کرنیوالی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز کیخلاف میدان میں اترے گی۔

 

پی ایس ایل سیزن سات کا فائنل مقابلہ 27 فروری کو لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

آج کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ایلکس ہیلز کی واپسی ہے جو پی ایس ایل میں سخت بائیو سیکیور ببل کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم اب ان کی خدمات دوبارہ حاصل کر لی گئی ہیں جو پشاور زلمی کیخلاف آج کے  ایلی منیٹر میچ کیلئے ایک بار پھر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.