لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

4

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمت پٹیل، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 
ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، جونسن چارلز، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، عامر عظمت، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ آج کوالیفائر میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا جو ایلی منیٹر میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیم کیساتھ مقابلہ کرے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.