چیئرمین اوگرا کا یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

48

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 
نیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا عمران خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین اوگرا نے شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 12 ہفتوں میں جو قیمتیں بڑھیں ، اس کی نظیر نہیں ملتی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی کم ہو رہی ہے۔ 
چیئرمین اوگرا نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت اس وقت 14 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے۔ اس کے علاوہ خزانے میں جو پیسے آتے ہیں وہ کمپرومائز ہو رہے ہیں۔ 
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ روس کی صورتحال پر تیل پر کتنا فرق آئے گا؟ جس پر چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ جو آج صورتحال ہے اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.