رحمٰن ملک کی سربراہی میں ہونیوالی تفتیش سے لوگ حیران رہ گئے: فواد چوہدری 

172

 

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹر رحمٰن ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ رحمان ملک انتقال کرگئے إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔‘

مزید لکھا کہ ”  حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی  اگرچہ اس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا لیکن اس تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کئے کہ لوگ حیران رہ گئے‘

 

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کورونا وائرس کے باعث 70 برس کی عمر میں گزشتہ شب انتقال کر گئے ، وہ کئی روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔

 

سینیٹر رحمان ملک12 دسمبر 1951  کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 25 مارچ 2008 سے 16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے۔ سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے چیف سکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے۔

تبصرے بند ہیں.