پی ایس ایل 7: فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج قلندرز اور سلطانز آمنے سامنے

23

 

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں سیزن میں آج  سے پلے آف مرحلے کا  آغاز ہو گا  جس میں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں  ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گی.

 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7  کے پلے آف مرحلے میں آج  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کوالیفائر میں آمنے سامنے ہونگی جس کی  فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی حاصل کرے گی، میچ آج شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔

 

پلے آف مرحلے میں ایلمینٹر ون کے میچ میں  24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، جس کی فاتح ٹیم  کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے ایلمنیٹر ٹو میں پنجہ آزمائی کرے گی اور  ایلمنیٹر ٹو میں جیت حاصل کرنیوالی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

 

پی ایس ایل سیزن سات کا فائنل مقابلہ 27 فروری کو لاہور میں ہی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.