کورونا وائرس سے مزید43 افراد انتقال کر گئے

49

 

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید43 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار93 ہو گئی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار232کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ تین ہزار 873 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد پر پہنچ گئی۔

 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے، پی پی رہنما کے کورونا سے پھیپڑے شدید متاثر ہوئے تھے اور کئی روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.