شہباز شریف آصف زرداری ملاقات ختم، لیگی وفد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ

23

 

لاہور : لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت پھر لاہور میں سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے اور عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کیلئے لائحہ عمل  پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اپوزیشن کا وفد میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق لاہور کے بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات  ہوئی۔ بلاول ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف کی زیر قیادت جانے والے لیگی وفد کا سابق صدر آصف علی زرداری نے استقبال کیا . بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے ۔لیگی وفد میں  خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال , رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔جے یو آئی کی طرف سے اکرم درانی اور مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

 

سابق صدرآصف علی زردری اورشہبازشریف کے درمیان ملاقات کے دودورہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطًح پربات چیت کے بعد محدود رہنماﺅں کے ہمراہ الگ سے بھی نمبرگیم پربات کی۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری مولانا فضل الرحمن سے گذشتہ رات ملاقات پرشہبازشریف کواعتماد میں لیا۔آصف علی زرداری  نے ق لیگ کی قیاد ت سے ملاقات پربھی تبادلہ خیال کیا ۔شہبازشریف نے ق لیگ اورایم کیوایم سے اپنی بات چیت بارے سابق صدرکوآگاہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.