پی ایس ایل 7، پلے آف مرحلے کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

9

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 23 سے 25 فروری تک کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کیلئے میچ ریفریز اور امپائرز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 27 فروری کو شیڈول فائنل میچ کیلئے آفیشلز کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں 23 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر میچ کھیلا جائے گا جس میں میچ ریفری کی ذمہ داری روشن ماہنامہ نبھائیں گے۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگورتھ آن فیلڈ امپائرز جبکہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا ایلیمینیٹر 24 فروری کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جس میں میچ ریفری کی ذمہ داری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے ادا کریں گے۔ علیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ رچرڈ ایلنگورتھ اور راشد ریاض بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔
پی سی بی نے 25 فروری کو شیڈول دوسرے ایلیمینٹری میچ کیلئے بھی میچ ریفری کی ذمہ دریاں روشن ماہنامہ ہی ادا کریں گے۔ رچرڈ ایلنگورتھ اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ علیم ڈار اور آصف یعقوب بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.