پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار زخمی

17

 

ٍڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو  مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان میں کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس کی موبائل وین کو  سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا،  واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس ٹیم انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.