محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

26

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات تک آندھیاں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ شدید برفباری سے مری ، نتھیا گلی ، ناران ، کاغان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، نیلم ویلی ، اسکردو ، استور اور ہنزہ میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا اندیشہ ہے ۔ جس کیلئے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی ، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے سے سٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.