خاور مانیکا کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

60

 

لاہور: پولیس نے خاور مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ اور اس کے دو دوستوں کے خلاف لاہور  میں گاڑی سے   شراب برآمد ہونے  پر مقدمہ درج کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق گاڑی سے شراب برآمد ہونے پر لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں  موسی خاور کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں ڈرائیور اور دوست کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی  آر کے مطابق گاڑی کی تلاشی پر ایک شراب کی بوتل اور دو بیئر کے کین برآمد ہوئے۔

 

پولیس نے شراب کو فرانزک کیلئے پنجاب فرانزک بھجوا دیا ۔

تبصرے بند ہیں.