حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا

74

 

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیون کے آخری لیگ میچ میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نےکیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق حارث رؤف  نے کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ سیلیبریشن کے دوران کامران غلام جب حارث رؤف کو مبارکباد دینے آئے تو انہوں نے کامران کو تھپڑ مار دیا ۔

 

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے دوران دوسرے اوور کی دوسری گیند پر کامران غلام نے بلے باز کا آسان کیچ ڈراپ کردیا اور شرمندہ ہونے کے بجائے ہنستے رہے۔

 

اسی اوور کی پانچویں گیند پر حارث رؤف نے بلے باز کو دوبارہ کیچ آؤٹ کرادیا ۔ سیلیبریشن کے دوران جب کامران غلام حارث رؤف کو مبارکباد دینے آئے تو انہوں نے کامران کو تھپڑ ماردیا۔

 

 

حارث رؤف کے تھپڑ مارنے پر انہیں 6 ماہ سے 2 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.