فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہو گیا

16

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کمی ہوئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کیساتھ ایک لاکھ 27 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کیساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 882 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 896 ڈالر ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.