سندھ کابینہ کا لاڑکانہ میں ہاوسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

38

کراچی: سندھ کابینہ نے لاڑکانہ میں ہاوسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سندھ کابینہ نے لاڑکانہ میں واقع ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دے دی۔ مالکانہ حقوق مفت میں دیے جائیں گے اور یہ کالونی شہید بھٹو نے 1976 میں قائم کی تھی۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ مالکانہ حقوق کراچی کے کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی دیئے جائیں گے۔

 

سندھ کابینہ نے سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کابینہ نے کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

 

سندھ کابینہ نے میئر کے ای سی کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کے ممبر بنانے کی منظوری دے دی۔

 

کابینہ نے کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری بھی دی۔ صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور تعلقہ ہیڈ کوارٹرز کو ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ 

 

سندھ کابینہ نے پراونشل فنانس کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی میں میئر کے ایم سی، ٹاؤن اور یو سی کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

 

سندھ کابینہ نے نیورو سائکائٹرک سینٹر کراچی قائم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ نیورو سائکائٹرک سینٹر 10 ایکڑ کے رقبے پر ملیر میں قائم کیا جائے گا۔ اس زمین کی مالیت 12.5 ملین روپے فی ایکڑ ہے۔ زمین فلاحی ادارے چلڈرن آگ آدم کو 50 فیصد قیمت پر دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

 

کابینہ اجلاس میں  سندھ ہیلتھ سروس رولز 2022 کی منظوری  دی گئی ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ کی درجہ بندی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب ایم ایس کی پوسٹ گریڈ انیس اور بیس کے افسران بھی تعینات ہو سکیں گے۔ایم ایس کی پوسٹ پر گریڈ 20 میں پروموشن پر اثر نہیں پڑے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.