ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی 

48

 

لاہور: ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی ہے اور ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں پی ایس ایل سیون میں 9 میچز میں فتح حاصل کی ہے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

 

ملتان سلطانز سے قبل یہ اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال 8 میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔

 

رواں سیزن میں ملتان سلطانز کو 10 میچوں میں صرف ایک میں شکست ہوئی وہ بھی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہرایا تھا باقی نو میچز ملتان سلطانز نے جیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.