کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ بھی پی ایس ایل سے باہر 

11

 

لاہور: کراچی کنگز کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آج کے میچ میں فتح بھی فائدہ نہ پہنچا سکی اور ٹیم پلے آف سے باہر ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دینا تھی لیکن وہ صرف 23 رنز سے فتح سمیٹ سکی۔

 

پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں ملتان سلطانز ، پشاور زلمی ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.