لاہور : پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بنا سکی۔
واضح رہے کہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کو پلے آف مرحلے میں آسانی سے پہنچنے کے لیے اس میچ میں فتح ضروری ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سرفہرست ہے۔ ملتان سلطانز ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں ۔اسلام آباد اور کوئٹہ میں سے ایک ٹیم پلے آف میں جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.