شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک 

27

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے جھڑے میں مارے جانے والوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ ، عبدالرحمن اور محمد اللہ شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں مشین گنز،ہینڈ گرنیڈز اور مختلف گولیاں شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔  28 سالہ شہید شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ شہید شبیر نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

 

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔  دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ بہادر  جوانوں کی قربانیاں حوصلوں کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.