حکومت لوگوں کو گھر وں کیلئے 40 ارب سے زائد تقسیم کر چکی ہے: فرخ حبیب

18

 

جھنگ: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکی ہے اور 130 ارب روپے گھروں کے لیے منظور ہو چکے ہیں۔ماضی میں حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا۔

 

جھنگ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےوزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جھنگ کا پریس کلب تاریخی پریس کلب ہے،  یہاں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنائیں گے،  پنجاب حکومت بھی صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔

 

وزیر مملکت  نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف  میڈیا کی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے  قانون تیار کر رہے ہیں۔

 

فرخ حبیب  نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ عمران خان نے ہر خاندان کی جیب میں سالانہ 10 ارب روپے ڈال دیئے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کا خیال نہیں آیالیکن ہم تمام منصوبوں میں براہ راست غریب عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.