گلیڈی ایٹرز کا کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

5

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے 28 ویں  میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گلیڈی ایٹرز کا کراچی  کنگز کیخلاف ہونے جا رہا ہے  جبکہ  دوسرا میچ میں شام ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہونگے۔

 

آسٹریلوی کرکٹر جمز فالکنر کی جگہ کوئٹہ کی ٹیم میں قومی  انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑی محمد شہزاد کو موقع دیا گیا ہے۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ بڑا ٹارگٹ کھڑا کریں اور میچ جیتیں۔انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد کا ہدف دے کر حریف ٹیم کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے تین ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جن میں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی شامل ہیں جبکہ  چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.