آصف زرداری کل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

23

 

لاہور:  سابق صدر آصف علی زرادری کل مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

 

ذرائع   کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرادری کی کل اہم  ملاقات لاہور میں طے ہو گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ حکومتی اتحادیوں  کے ساتھ  رابطوں سے متعلق بھی  تبادلہ   خیال  کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.