نئی دہلی : بھارت میں شوہر کیلئے آملیٹ بنانے سے انکار کرنا بیوی کو اتنا مہنگا پڑا کہ جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ریاست پٹنہ کے علاقے بہار میں شوہر نے سفاکیت کی انہتا کردی۔مبینہ طور پر آملیٹ نہ ملنے پر بیو ی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش چھت سے لٹکا دی۔
سفاک ملزم کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اور ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا بیٹا ہے جن کی درخواست پر بیٹے کیخلاف قتل کا
مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ملزم کے اہلخانہ کے مطابق اجیت سنگھ نشے کی حالت میں تھا جب اس نے اپنی اہلیہ سے آملیٹ کا مطالبہ کیا تاہم بیوی نے آملیٹ بنانے سے انکار کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور بات قتل تک پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم مفرور ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہے ہیں اور جلد گرفتاری عمل میں لے آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.