’’ بولو طلعت حسین کے ساتھ‘‘ نیو نیوز پر اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کا آغاز

29

 

لاہور: سینئر صحافی اور اینکر پرسن سید طلعت حسین   نیو نیوز  پر اپنے نئے اور منفرد  پرو گرام   ’’ بولو طلعت حسین کے ساتھ‘‘ کا  آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سینئر اینکر پرسن  سید طلعت حسین نیو نیوز سے منسلک ہو ئے اور اب ان  کا  پرائم ٹائم میں ایک نئے انداز میں پروگرام ’’ بولو طلعت حسین کے ساتھ‘‘ نیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

 

 

ناظرین کرام یہ  پروگرام  ہر پیر سے جمعرات 10 بج کر 2 منٹ پر نیو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ جس میں سیاسی، سماجی شخصیات کے ساتھ ،ساتھ معاشی ماہرین کے زبردست تجزئیے اور تبصرے سننے کو ملیں گے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=paOLG_GT3jI

 

خیال رہے کہ سید طلعت حسین کا صحافتی کیریئر تین دہائیوں پر مشتمل ہے اور وہ مختلف ٹی وی چینلز کے سربراہ اور اخبارات کے ایڈیٹر رہے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.