ؒلاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اس موقع پر مریم نواز کی شرکت نے تقریب کو مزید چار چاند لگا دئیے، تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مریم نواز کی تصاویر انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئیں، لیگی نائب صدر نے ثانیہ عاشق کی شادی میں شرکت کیلئے سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
تقریب میں لیگی رہنما عظمی بخاری بھی مریم نواز کے ہمراہ نظر آئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تقریب کی دلکش تصاویر بھی شئیر کیں۔
Congratulations @SaniaaAshiq ❤ pic.twitter.com/yJUeGQL9SD
— Syeda Nosheen Iftikhar (@SyedaNosheenPK) February 19, 2022
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے اپنی شادی کیلئے سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔لیگی رہنما کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شادی کی مبارکباد دی۔
تبصرے بند ہیں.