باکسر کیلی بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا

36

 

مانچسٹر: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  اپنے حریف باکسر کیلی بروک سے  کیرئیر کی اہم فائٹ  ہار گئے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  باکسر عامر خان  کو کیلی بروک نے ناک آؤٹ کر دیا۔ 12 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہو گئی۔عامر خان   شکست پر دلبرداشتہ نظر آئے اور شدید مایوسی کا بھی اظہار کیا۔

 

کیلی بروک کیخلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان نے  مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور باکسنگ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا بھی عندیہ دیدیا۔ عامر خان نے کہا کہ جس طرح کاکردگی دکھانی چاہیے تھی وہ نہیں دکھا سکا، کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی ، آج کی رات ان کی تھی ، انہوں نے وہ سب کچھ کیا جو انہیں جیت کیلئے کرنا چاہیے تھا۔

 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ کیلی بروک کے ہاتھوں شکست پر غمزدہ ہوں، رنگ میں میرے اندر وہ جوش نہیں تھا جو ہونا چاہیے تھا ، شاید یہی کیرئیر کے اختتام کی طرف اشارہ ہے جس کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.