لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

10

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27 ویں میچ میں لاہو رقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالف ٹیم کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کی جگہ سہیل اختر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ راشد خان نمبر ون باؤلر ہیں، آئندہ میچز میں ان کی کمی محسوس کریں گے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو کم سے کم ہدف پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے حسن علی اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔ 
میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، سہیل اختر، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت آصف علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم، وقاص مقصود اور ظاہر خان شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.