اپوزیشن منتوں  پر آگئی ہے: حسان خاور

36

 

لاہور: ترجمان  پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن منتوں  پر آگئی ، شہبازشریف چاہتے ہیں ان کے خلاف کیس نہ چلے ،زیادہ دیر تک لوگوں  کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،آپ کیس چلنے  دیں عدالت فیصلہ سنا دے گی ۔حسان خاور نے کہا کہ ماضی کے حکمران پنجاب میں کوئی اسپتال نہیں بنا سکے  جہاں سے یہ اپنا علاج کراسکیں ، نوازشریف فیکٹریوں کا دورہ کررہے ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا بھی کریں ۔

 

حسان خاور نے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں اصلاحات سے انقلاب لا رہے ہیں، صحت کارڈ نے امیر اور غریب میں فرق ختم کردیا ، جو سہولیات امیر کو میسر تھیں اب عام آدمی کو ملیں گی۔پنجاب کے شہری کراچی میں بھی مفت علاج کراسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے راولپنڈی کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں،ترقیاتی منصوبوں میں راولپنڈی ڈویژن ترجیح ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت  کو بھی عوام کا سوچنا چاہیے  ، سندھ حکومت بھی صحت کارڈ کے دائرہ اختیار میں آئے ۔

 

حسان خاور نے گزشہ روز سینئر صحافی اطہرمتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کو صحافیوں کیلئے محفوظ بنانا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.