لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کے دوسرے میچ میں لاہوراور کراچی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم مسلسل 8 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنے کے بعد ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.