صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس ٹیم تشکیل

2

 

کراچی: شہر قائد میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی، ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی سینٹرل ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے  کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو انتہائی اہم  قرار دیتے ہوئے تعاون کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تھانوں میں نفری میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشنز  میں عملے کی ٹریننگ اور ایس ایچ او کی کارکردگی کی جانچ کا عمل بھی کیا جا رہا ہے، کارکردگی نہ دکھانے والے ایس ایچ اوز  کو عہدوں سے فارغ کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ آج صبح  کراچی کے علاقے  نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی  اطہرمتین جاں بحق ہوگئے تھے ۔

 

تبصرے بند ہیں.