صحافی محسن بیگ کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

15

 

اسلام آباد: اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صحافی محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  پولیس  نےپستول برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے  صحافی محسن بیگ کو مزید 3 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دی۔

محسن بیگ کے  وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ  نو  بجے مقدمہ درج ہوا، سوانوے بجے چھاپہ مارا  گیا، معاملے میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ  ایف آئی آر بھی چھاپہ مارنے کے بعد درج ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے محسن بیگ کی رہائی کی استدعا کی۔

 

دوسری جانب   اسلام آباد ہائیکورٹ  میں صحافی محسن بیگ کیخلاف مقدمات  خارج کرنےکی درخواست کی سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے  کہ ملزم کے علاوہ کوئی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا۔

 

عدالت نے محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد سے  21  فروری کو رپورٹ طلب کرلی ۔جبکہ  صحافی محسن بیگ کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کیلئےبھی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.