لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان پاکستانی کرکٹر محمد حارث رواں سیزن میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز جوڑے۔
محمد حارث نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے رواں سیزن میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بنے۔
پی ایس ایل 7 میں اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال سٹرلنگ بھی 18 گیندوں پر نصف سنچری بنا چکے ہیں جبکہ تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز کامران اکمل اور آصف علی کے پاس ہے جنہوں نے بالترتیب 2018ءاور 2019ءکے سیزن میں 17,17 گیندوں پر نصف سنچریاں بنائی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.