نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں خواتین اوربچوں سمیت 13 افراد کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ریاست اترپردیش کے گاؤں کشی نگر میں شادی کی تقریب کے دوران یہ تمام افراد کنویں پر پڑی سلیب پر بیٹھے تھے کہ زیادہ وزن ہونے سے سلیب ٹوٹ گئی ،تمام افراد کنویں میں جا گرے ۔مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔
ضلع مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے کہا کہ کنواں پرانا تھا اور اس پر بیٹھنے والوں کا وزن نہیں اٹھا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین نیچے گرے اور ملبے تلے دب گئے۔خواتین اور بچے اپنے گاؤں میں شادی میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حادثے نے دل دہلا دیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.