کورونا وائرس مزید 40 افراد  کی زندگی نِگل گیا

4

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات اور نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری  ہے،  گزشتہ روز  مہلک وائرس مزید 40 افراد  کی زندگی نِگل گیاجس کے بعد ملک میں اب تک  عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار 917 ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 677 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 2ہزار870 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5عشاریہ 55  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار495مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

دوسری جانب ملک میں کورونا کی پانچویں لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت نے نئے اقدامات کرنے کی  تیاری کر لی،کورونا وبا سے بچاؤ کے آلات اور دیگر سامان پر ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز میں کمی کی سمری تیار کر لی ،سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔

 

سمری  میں آکسیجن گیس،سلنڈرز اور کرائیوجینک ٹینکس کی ڈیوٹی فری درآمد کے لیے این سی او سی نے ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی تجویز کی توثیق کر دی ،سمری میں مزید ایک سال کیلئے آکسیجن کی درآمد کو ڈیوٹی فری کرنے کی تجوی دی گئی ہے جبکہ آکسیجن کی درآمد پر17 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی سمری میں زیر غور ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.