لاہور: پی ایس ایل انتظامیہ نے کرکٹر سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر جرمانہ عائد کردیا، دونوں کے درمیان گزشتہ روز میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہو ا تھا۔
تفصیلات کے مطاق مس کنڈکٹ پر دونوں کرکٹرز پر میچ کا فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، پشاور زلمی کے کھلاڑی بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر کے درمیان گزشتہ روز میچ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔تاہم بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے اپنے رویے پر معذرت بھی کرلی تھی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ گزشتہ روز جو بین کٹنگ سے میرا معاملہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔اس معاملے کی ہسٹری ہے، یہ معاملہ پہلے بھی 2018 میں ہوچکا ہے۔بین کٹنگ نے چھکا مارا اور جملے بولے جس پر انکو اگلی گیند پر آوٹ کیا تو میں نے وہ غلط تاثر دیا، اگلی صبح ان سے اپنے رویے کی معذرت کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات جب انہوں نے دو چھکے لگائے تو انہوں نے مجھے کہا یاد ہے سی پی ایل میں بھی ہم آمنے سامنے تھے، ہماری بات 2018 میں ختم ہوچکی تھی لیکن جب انہوں نے دوبارہ کیا تو میں حیران رہ گیا پھر جب میں نے کیچ پکڑا تو میں نے غصے میں وہ تاثر دیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا اور اسکو نظر انداز کیا جاسکتا تھا۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ میں یہ بات اپنی نئی نسل اور بچے جو ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں، صرف انکو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ غلط کام ہے ایسے نہیں کرنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.