وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبے کے انتظامی اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

21

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی ہے،   چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان  نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے  کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں میں تیز پیشرفت پر  وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاباش بھی دی۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انکی وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر پنجاب، صوبائی وزیرصحت، صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر کابینہ  کے ارکان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

تبصرے بند ہیں.