رمیز راجہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل 7 کا فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی

25

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائنل) دیکھنے کی دعوت دیدی۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم عمران خان کو  پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامہ بھیجنے کی تصدیق کردی۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پی ایس ایل سیون کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیٖڈیم آنے کا امکان ہے۔وزیراعظم مصروفیات کو دیکھتے ہوئے 27 فروری کو میچ سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  کھیلا جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.