اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے منفرد واٹس ایپ سروسز کا آغاز کردیا ۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اب شہری ایک واٹس ایپ کے ذریعے خدمات حاصل کرسکیں گے جبکہ سٹیزن بیسڈ پولیسنگ فراہم کرنے سے ریڈ ٹیپ ازم اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوگا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی واٹس ایپ پر مبنی سروس ہے جسے پاکستان کی کسی بھی پولیس فورس نے تیار کیا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی محکمہ پولیس میں اسلام آباد پولیس نے اپنی تمام سروسز تک باسہولت رسائی کیلئے واٹس ایپ نمبر کا اجراء کر دیا۔
آئی جی اسلام آباد کے اس خصوصی اقدام سے اب پولیس تک رسائی ایک کلک کی دوری پر۔ شکایت سیل، اور دیگر تمام سروسز کیلئے 👇
WhatsApp: 033 42874287 pic.twitter.com/x2G4p6VtkD— Islamabad Police (@ICT_Police) February 16, 2022
ترجمان اسلام آباد پولیس محمد احسن یونس کے مطابق شہری واٹس ایپ کے ذریعے 03342874287 پر فری میسیج بھیج سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری آن لائن شکایات، کرائم رپورٹنگ کیلئے آپشن 4 کا انتخاب کریں گے۔
اسلام آباد پولیس نے نئی سروس سے متعلق تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.