کورونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ، مزید 49 مریض انتقال کر گئے

15

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا،  گزشتہ روز مہلک وبا  کا شکار مزید49 مریض انتقال کر گئےجس کے بعد ملک میں اب تک  عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی  تعداد 29 ہزار 877ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 553کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 2ہزار465 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4عشاریہ 97  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار534مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

دوسری جانب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہونے والے شہروں میں آج سے  پابندیاں ختم کردی ہیں البتہ کورونا اضافی کیسز  والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

این سی او سی نے مسلسل 3 دن سے زائد 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں آج سے پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.