پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دیدی

32

 

لاہور:پی ایس ایل سیون کے بڑے مقابلےمیں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی ،پشاور زلمی کے 185 رنز کے تعاقب میں کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز 161 رنز ہی بنا سکی ، پشاور زلمی نے کوئٹہ کو شکست دیکر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

لاہور کےقذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم ترین میں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 58 اور حسین طلعت 51 رنز بنائے ،پشاور زلمی کے بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں تاریخی 27 رنز بھی سکو ر کیے ۔،پشاور زلمی کی جا نب سے عثمان قادر نے تین جبکہ سلمان ارشاد نے دو کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پشاور زلمی کے 185 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر 161رنز ہی بنا سکی ،گلیڈی ایٹرز کی جا نب سے نسیم شاہ نے چار ، افتخا ر احمد اور غلام مدثر نے ایک ایک آؤٹ کیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.