لاہور: پی ایس ایل سیون کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر اور پشاور زلمی کے کٹنگ آمنے سامنے آگئے۔
نیو نیوز کے مطابق بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے اوور میں 4 چھکے لگائے اور سہیل تنویر کو غلط اشارہ بھی کیا سہیل تنویر نے اور بین کٹنگ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا لیکن امپائر نے بیچ بچاؤ کروادیا۔
سہیل تنویر کے بعد نسیم شاہ باؤلنگ کے لیے آئے تو بین کٹنگ نے انہیں ہٹ کرنے کی کوشش کی تو سہیل تنویر نے ان کا کیچ لیا ۔ کیچ پکڑنے کے بعد سہیل تنویر نے بدلہ لیتے ہوئے بین کٹنگ کو غلط اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں کے درمیان 2018 میں کریبین لیگ کے دوران بھی لڑائی ہوئی تھی اور سہیل تنویر کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.