پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

45

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اس لئے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے لئے ہر میچ ہی بہت اہم ہے اس لئے ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو باؤلنگ ہی کرتے، ٹی 20 کرکٹ میں ٹارپ آرڈر کا پرفارم کرنا بہت اہم ہوتا ہے، پشاور زلمی کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، محمد حارث، لائم لیونگ سٹون، شعیب ملک، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، عثمان قادر، محمد عمر اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، ول سمیڈ، جیمز وینس، افتخار احمد، عمر اکمل، سہیل تنویر، نور احمد، خرم شہزاد، نسیم شاہ اور غلام مدثر شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.