فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

27

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق ایم این اے فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق وکلا سے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے فیصلے کی مصدقہ کاپی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی اور مصدقہ کاپی ملنے کے بعد فیصلےکواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ فیصل واوڈا کے وکیل آئندہ چند روز میں فیصلے کیخلاف درخواست دائر کریں گے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنےکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سےکام لیا اور کاغذات نامزدگی کےوقت جعلی حلف نامہ جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا جبکہ وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دئیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے بطور ایم این اے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بھی غلط کاسٹ کیا، لہذا ان کی سینیٹ رکنیت کا نوٹی فیکیشن بھی واپس لیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.