شاہد خاقان عباسی نے بجلی  کی قیمت میں اضافے کو حکومتی نااہلی قرار دیدیا

16

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی  کی قیمت میں اضافے کو حکومت کی نااہلی قرار دےدیا۔

 

رہنما مسلم لیگ ن  شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافے کو حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ  نیپرا لکھ لکھ کر تھک گئی، سستی بجلی کے پاور پلانٹ چلائیں لیکن حکومت ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا رہی ہے۔

 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام نڈھال ہوچکے، حکمران عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے انتقامی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  کرپشن کیسز کی سماعت ٹی وی پر دکھائی جائے تاکہ لوگوں کو نام نہاد احتساب کی حقیقت نظر آسکے۔

تبصرے بند ہیں.