لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی ذاتی زندگی سے متعلق مہم چلانے کے الزام میں گرفتار صابر محمود ہاشمی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جسکی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
پوری پارٹی اس وقت @SabirMehmood26 کے ساتھ کھڑی ہے۔ FIA کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2022
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے صابر کی گرفتاری کو حکومت کی جانب سے دن دیہاڑے اغوا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان وہ مقدس گائے ہے جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جا سکتی؟ انہوں نے ایف آئی اے کو تنبیہ کی کہ وہ اس زوال پذیر حکومت کا آلہ کار بننے سے باز رہے۔
یہ میرا فرض ہے۔ امید ہے جلد ضمانت ہو جائے گی انشاءاللّہ۔ https://t.co/cCDUodakjg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2022
مریم نواز نے صابر نامی کارکن کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ میرا فرض ہے، جلد ضمانت ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اےنے پیر کے روز صابر نامی شخص کو وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان ناراضی سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے تعلق رکھنے والے صابر ہاشمی نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف مہم چلائی تھی.
دوسری جانب خاتون اول کی بہن مریم ریاض نے وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بیگم کے درمیان ناراضی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بیگم کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کیخلاف عدالتی کارروائی کریںْ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے بھی تمام افواہوں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں۔
جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسیج کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں.
— iam Farah Khan (@farahkhan_92) February 12, 2022
فرخ خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں۔
تبصرے بند ہیں.