تحریک عدم اعتماد کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے تیز کر دیئے: مولانا فضل الرحمن

48

رحیم یار خان: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے حکومت کی اتحادی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے تیز کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت کیساتھ کریں گے اور اگر یہ تاریخ طے ہو گئی تو شائد لانگ مارچ کی بھی ضرورت نہ پڑے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف بیمار ہو کر پاکستان سے گئے ہیں اور صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے، نواز شریف ہم سے پوچھ کر پاکستان سے گئے نہ واپسی سے متعلق ہمارے ساتھ مشورہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہوم ورک پورا ہوتے ہی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔ 
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے 172 ووٹ پورے کرنے ہیں، اس مقصد کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ایک جرگہ بھی قائم کیا جا رہا ہے جو حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کیساتھ رابطے کرے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.